مظفرگڑھ۔ 09 نومبر (اے پی پی):کوٹ ادو میں چھانگا مانگا ٹیلے پر 4 روزہ تھل ڈیزرٹ جیپ ریلی کا آغاز ہو گیا ہے۔آج گاڑیوں کی رجسٹریشن ،ٹیکگنگ،اور ان کی فٹنس کا عمل جاری رہا تفصیل میں ٹی ڈی سی پی کے ایونٹ منیجر نعمان نے بتایا کہ آٹھویں تھل ڈیزرٹ جیپ ریلی کا آغاز ہو گیا ہے۔
پہلے روز جیپ ریلی میں حصہ لینے والی گاڑیوں کی رجسٹریشن کا عمل جاری ہے۔نامور ریسرز میر نادر مگسی اور صاحب زادہ محمد علی سلطان کی گاڑیوں سمیت 100سے زائد گاڑیاں حصہ لینے کے لئے تیار ہیں جن میں 4 خواتین بھی تھل ڈیزرٹ جیپ ریلی میں حصہ لینے کیلئے تیار ہیں۔
گاڑیوں کی رجسٹریشن، ٹیگنگ اور ان کی فٹنس کا عمل جاری ہے۔تھل ڈیزرٹ جیپ ریلی کا کل ٹریک196 کلومیٹر ہے۔جیپ ریلی کا ٹریک 3 اضلاع مظفرگڑھ، لیہ اور کوٹ ادو پر محیط ہے۔ٹریک کا آغاز اور اختتام چھانگا مانگا ٹیلے سے ہوگا ٹریک کا مڈل پوائنٹ لیہ کی تحصیل چوبارہ ہے۔ضلعی انتظامیہ کی طرف سے ٹریک کی مرمت اور نگرانی کا عمل جاری ہے جبکہ ریلی میں حصہ لینے والی گاڑیاں ٹریک پر مشق کر رہی ہیں۔