چین کو غیر ملکی سرمایہ کاری اور کاروبار کے لئے ایک پسندیدہ مقام  بنایا جائے، چینی وزیر تجارت

بیجنگ ۔9نومبر (اے پی پی):چین کے وزیر تجارت وانگ ون تھاؤ نے  ایک خصوصی انٹرویو میں کہا ہے کہ رواں سال کی پہلی تین سہ ماہیوں میں چین کی مینو فیکچرنگ انڈسٹری میں غیر ملکی سرمائے کے حقیقی استعمال میں سال بہ سال 2.4 فیصد اضافہ جبکہ ہائی ٹیک مینو فیکچرنگ کی سرمایہ کاری میں 12.8 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ہائی ٹیک سروس انڈسٹری میں، آر اینڈ ڈی اور ڈیزائن خدمات میں غیر ملکی …

بیجنگ ۔9نومبر (اے پی پی):چین کے وزیر تجارت وانگ ون تھاؤ نے  ایک خصوصی انٹرویو میں کہا ہے کہ رواں سال کی پہلی تین سہ ماہیوں میں چین کی مینو فیکچرنگ انڈسٹری میں غیر ملکی سرمائے کے حقیقی استعمال میں سال بہ سال 2.4 فیصد اضافہ جبکہ ہائی ٹیک مینو فیکچرنگ کی سرمایہ کاری میں 12.8 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

ہائی ٹیک سروس انڈسٹری میں، آر اینڈ ڈی اور ڈیزائن خدمات میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے اصل استعمال میں 10.2 فیصد اضافہ یو ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین مختلف ممالک کے صنعتی و کاروباری اداروں کے ساتھ چینی مارکیٹ کا منافع شیئر کرنے کا خواہاں ہے اور غیر ملکی سرمائے کو مستحکم کرنے کی پالیسی پر عمل درآمد کرتے ہوئے اپنی خدمات کو بہتر بناتا رہے گا  اور کھلے پن کو مزید وسعت دے گا۔

انہوں نے کہا کہ  اگلے مرحلہ میں چین غیر ملکی تجارت اور غیر ملکی سرمایہ کوآرڈینیشن سروس میکانزم کو بروے کار لاتے ہوئے غیر ملکی کاروباری اداروں اور غیر ملکی چیمبرز آف کامرس کے ساتھ معمول کے تبادلے کو برقرار ر کھے گا تاکہ چین ہمیشہ غیر ملکی سرمایہ کاری اور کاروبار کے لئے ایک  اہم اور پسندیدہ مقام بن جائے۔