مظفرگڑھ میں بھی عالمی یوم جنگلات منایا گیا، ممبر صوبائی اسمبلی محمد اجمل خان چانڈیہ نے پودے لگائے

121
World Day of Forests
World Day of Forests

مظفرگڑھ۔ 21 مارچ (اے پی پی):مظفرگڑھ میں بھی عالمی یوم جنگلات منایا گیا، ممبر صوبائی اسمبلی محمد اجمل خان چانڈیہ نے گورنمنٹ گرلز کالج،گورنمنٹ کمپری ہنسیو سکول اور گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج فار بوائز میں پودے لگائے۔اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی کے باعث کبھی بارشیں اور کبھی خشک سالی کا سامنا کرنا پڑا ہے،

سیلاب ہماری معیشت پر اثر انداز ہورہے ہیں،موسمیاتی تبدلی اور فضائی آلودگی کا حل زیادہ سےزیادہ شجرکاری ہے،انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے مشن کے مطابق پنجاب کو سر سبز بنانا ہے،اس مقصد کے حصول کےلئے ہر فرد اپنے حصے کا ایک پودا ضرور لگائے،انہوں نے کہا کہ طلبا و طالبات کو شجرکاری کی اہمیت سے آگاہ کیا جائے۔