مظفرگڑھ پولیس نےگائے چور اور ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزمان کو گرفتار کر لیا

122
Illegal weapons
Illegal weapons

مظفرگڑھ۔ 03 جولائی (اے پی پی):مظفرگڑھ پولیس نےگائے چور اور ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے۔پولیس ترجمان کے مطابق ایس ایچ او تھانہ کندائی نور خان نے پولیس ٹیم کے ہمراہ جرائم پیشہ عناصر کی خلاف کارروائیوں کے دوران چوری شدہ گائے مالیتی ایک لاکھ روپے اور ناجائز اسلحہ 1 عدد 12 بور بندوق اور 1 عدد ماوزر برآمد کرکے ملزمان کو گرفتار کرکے حوالات بند کردیا ہے۔

گائے اصل مالک کے حوالے کر دی گئی ہے۔ایک اور کارروائی میں ایس ایچ او تھانہ خیرپور محمد عمران نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے 3 مقدمات میں اشتہاری ملزم محمد ارشد کو ناجائز اسلحہ 12 بور بندوق سمیت گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا ہے۔