مظفرگڑھ پولیس کے سب انسپکٹر محمد عمران بلوچ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پنجاب بھر میں پہلی پوزیشن کے ساتھ مقابلے کا امتحان کامیابی سے پاس کر لیا، جس پر انہیں بھرپور خراجِ تحسین پیش کیا جا رہا ہے۔
مظفرگڑھ پولیس کے سب انسپکٹر کی پنجاب بھر میں پہلی پوزیشن

مزید خبریں
مظفرگڑھ۔ 13 جولائی (اے پی پی):مظفرگڑھ پولیس کے سب انسپکٹر محمد عمران بلوچ نے پنجاب بھر میں پہلی پوزیشن کے ساتھ مقابلے کے امتحان میں کامیابی حاصل کر لی ہے،
اسسٹنٹ کمشنر منتخب ہونے پر ڈی پی او سید غضنفر علی شاہ نے پولیس افسر کی حوصلہ افزائی کےلئے دفتر پولیس میں سب انسپکٹر محمد عمران کو پنجاب بھر میں پہلی پوزیشن لینے پر مبارک آباد دی، یادگاری شیلڈ پیش کی اور پھولوں کے ہار بھی پہنائے،اس موقع پر ڈی پی او کا کہنا تھا کہ محمد عمران نے تاریخی کامیابی حاصل کر کے پنجاب پولیس کا نام روشن کیا ہے، محمد عمران ہمیشہ پولیس کا حصہ رہیں گے۔








