کوئٹہ۔ 27 اکتوبر (اے پی پی):ملک بھر کی طرح قلات میں بھی 27 اکتوبر یوم سیاہ کی مناسبت سے ضلعی انتظامیہ قلات کی جانب سے کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لیئے ریلی نکالی گئی۔
ریلی میں ڈپٹی کمشنر قلات حافظ محمد قاسم کاکڑ ، ونگ کمانڈر ایف سی کرنل عمر ، ایس پی قلات بابرمشتاق سمیت تمام محکموں کے سربراہان سیاسی و قبائلی رہنماؤں سمیت مختلف مکاتب فکر کے لوگوں نے شرکت کی۔ریلی کے شرکاءہاتھوں پر سیاہ پٹی باندھے اور سیاہ رنگ کے جھنڈے اٹھائے ہوے تھے۔ ریلی ڈپٹی کمشنر آفس سے نکل کر مختلف شاہراوں سے ہوتے ہوئے واپس ڈپٹی کمشنر آفس پر اختتام پزیر ہوئی۔
ریلی سے ڈپٹی کمشنر حافظ محمدقاسم کاکڑ ، ونگ کمانڈر ایف سی کرنل عمر اور ایس پی قلات بابرمشتاق نے خطاب کرتے ہوے کہا کہ آج کا دن سیاہ دن کے حوالے سے جانا جاتا ہے ، ہندوستان کے ظلم و بربریت کے خلاف پاک فوج سمیت تمام پاکستانی عوام اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہے ، ہندوستان کی کشمیر پر زبردستی اور غیر قانونی قبضہ کے خلاف بھرپور آواز اٹھائیں گے۔