بیجنگ۔27اکتوبر (اے پی پی):چینی وزارت خا رجہ کی تر جمان ما ؤ ننگ نے کہا ہے کہ چینی صدر شی جن پنگ نے دوستانہ اور مخلص ہمسائیگی سفارت کاری کاجو تصور پیش کیا ہے وہ انتہائی دانشمندانہ اور دور اندیش ہے اور پاکستان چین کے ساتھ مل کر اس پر عمل کرنے اور اسے آگے بڑھانے کے لیے تیار ہے۔ جمعہ کے روز چینی وزارت خارجہ میں پریس کانفرنس میں …
عالمی برادری کی جانب سے چین کی دوستانہ ہمسائیگی کی خارجہ پالیسی کی تعر یف کی گئی ہے، چینی وزارت خارجہ

مزید خبریں
بیجنگ۔27اکتوبر (اے پی پی):چینی وزارت خا رجہ کی تر جمان ما ؤ ننگ نے کہا ہے کہ چینی صدر شی جن پنگ نے دوستانہ اور مخلص ہمسائیگی سفارت کاری کاجو تصور پیش کیا ہے وہ انتہائی دانشمندانہ اور دور اندیش ہے اور پاکستان چین کے ساتھ مل کر اس پر عمل کرنے اور اسے آگے بڑھانے کے لیے تیار ہے۔
جمعہ کے روز چینی وزارت خارجہ میں پریس کانفرنس میں دوستانہ اور مخلص ہمسائیگی سفارت کاری کے تصور کی 10 ویں سالگرہ کے موقع پر منعقدہ بین الاقوامی سیمینار سے متعلق پوچھا گیا۔اس پر ترجمان ماؤ ننگ نے کہا کہ دوستانہ اور مخلص ہمسائیگی سفارت کاری کے تصور کی 10 ویں سالگرہ منانے کے لئے بین الاقوامی سیمینار کو ہمسایہ ممالک کی نمایاں توجہ اور فعال شرکت ملی ہے۔
ماؤ ننگ نے کہا کہ منگولیا، نیپال، کمبوڈیا اور دیگر ممالک کے سیاسی رہنماؤں نے کہا ہے کہ یہ تصور ہمسایہ ممالک کے ساتھ مشترکہ تعاون کے حصول کی چین کی خواہش کو اجاگر کرتا ہے، علاقائی امن اور خوشحالی کے تقاضوں کے عین مطابق ہے، ممالک کے مابین ہم آہنگ تعلقات کی تعمیر کے لئے بہت اہمیت کا حامل ہے، اور بین الاقوامی تعلقات میں رکاوٹوں کو دور کرنے میں مددگار ہے۔








