انتہا پسند ہندوتوا تنظیم کی عالمی سطح پر رسوائی، مودی کا ہندوتوا بیانیہ شدیدتنقید کی زد میں

انتہا پسند ہندوتوا تنظیم کی عالمی سطح پر رسوائی، مودی کا ہندوتوا بیانیہ شدیدتنقید کی زد میں

اسلام آباد۔12ستمبر (اے پی پی):انتہا پسند ہندوتوا تنظیم کو عالمی سطح پر رسوائی کا سامنا ہے جس کے باعث مودی کا ہندوتوا بیانیہ شدیدتنقید کی زد میں ہے۔فرانس میں انتہا پسند ہندوتوا تنظیم کے خواتین سے امتیازی سلوک پرمودی کو دنیا بھرمیں شرمناک رسوائی کا سامنا ہے۔

بھارتی جریدہ دی وائر کے مطابق فرانس میں انتہا پسند ہندو تنظیم کے خواتین مخالف اقدامات نے مودی کے شائننگ انڈیا کے دعوؤں کا پول کھول دیا، خواتین مخالف گروہ سے مودی کی قریبی وابستگی نے ہندوتوا کا حقیقی چہرہ دنیا بھرمیں عیاں کردیا، شر پسند ہندو تنظیم بی اے پی ایس کے اقدام نے بھارت کی تنگ نظری کودنیا کے سامنے بے نقاب کردیا ۔

فرانسیسی جریدہ لی فگارو کے مطابق انتہا پسند ہندوتوا تنظیم کی جانب سے پیش آنے والا واقعہ فرانس کے مساوات اورعدم تفریق کے اصولوں کےخلاف ہے۔ بھارتی مصنفہ سریموئی پیو کنڈو کا کہنا ہے کہ بھارت عالمی سطح پرخواتین مخالف، متعصب اورتنگ نظر معاشرے کے طور پردیکھا جانے لگا ہے، خواتین سے متعلق متنازع رویے پرعالمی تنقید نے بھارت کے صنفی مساوات کے دعووں کی قلعی کھول دی۔