عوامی نیشنل پارٹی کی یوتھ کمیٹی اور منشور کمیٹی کے اجلاس طلب
عوامی نیشنل پارٹی کی یوتھ کمیٹی اور منشور کمیٹی کے اجلاس طلب

مزید خبریں
پشاور۔ 12 ستمبر (اے پی پی):عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد سلیم خان نے پارٹی میں نوجوانوں کو مزید فعال اور متحرک بنانے کیلئے تشکیل کردہ خصوصی یوتھ کمیٹی کا اجلاس 16 ستمبر 2026 جبکہ منشور کمیٹی کا اجلاس 17 ستمبر 2026 کو طلب کرلیا ہے۔
پارٹی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اجلاس دوپہر 2 بجے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد سلیم خان کی زیر صدارت باچا خان مرکز پشاور میں منعقد ہوں گے۔ دونوں کمیٹیوں کے تمام اراکین سے اجلاسوں میں بروقت شرکت کی استدعا کی گئی ہے۔







