افغان طالبان رجیم میں انصاف کا قتل،عدالتی نظام سفارش اور رشوت کی دَلدل میں دھنس گیا
افغان طالبان رجیم میں انصاف کا قتل،عدالتی نظام سفارش اور رشوت کی دَلدل میں دھنس گیا

مزید خبریں
اسلام آباد۔12ستمبر (اے پی پی):افغان طالبان رجیم میں انصاف کا قتل،عدالتی نظام سفارش اور رشوت کی دَلدل میں دھنس گیا ہے۔ افغان جریدے نے طالبان کے نام نہاد عدالتی نظام میں انصاف کے قتل اورشفافیت کے خاتمے کا پردہ چاک کر دیا ، عدالتوں میں مقدمات کے اندراج، سماعتوں اور فیصلوں میں طویل تاخیرسے سائلین تھک کر مقدمات سے دستبردار ہو جاتے ہیں ،
طالبان کی خودساختہ عدالتوں کے طریقہ کار،سائلین سے برتاؤ،جانبداری اور بدعنوانی پر لوگ سراپا احتجاج ہیں ، طالبان ججز رقوم کے عوض جانبدارانہ فیصلے کرتے ہیں اور ججز کےخلاف شکایت کا کوئی موثر نظام بھی موجود نہیں ، طالبان کے عدالتی نظام میں عدم شفافیت نے خواتین اور اقلیتوں سمیت عام شہریوں کیلئے انصاف تک رسائی مشکل بنا دی ۔
قانونی ماہرین کےمطابق طالبان کے عدالتی نظام میں واضح قانونی ڈھانچے اور شفافیت کا فقدان انصاف کی فراہمی میں بڑی رکاوٹ بن چکا ہے، واضح قوانین، آزاد نگرانی اور موثر احتساب کے بغیر طالبان کے عدالتی نظام میں شفاف اور حقیقی انصاف ممکن نہیں۔







