انتظامی افسران کا پشاور شامی روڈ پر قائم سروس ڈیلیوری سنٹر اچانک دورہ

انتظامی افسران کا پشاور شامی روڈ پر قائم سروس ڈیلیوری سنٹر اچانک دورہ

پشاور۔ 12 ستمبر (اے پی پی):صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں انتظامی افسران نے پشاور شامی روڈ پر قائم سروس ڈیلیوری سنٹر کا اچانک دورہ کیا۔ انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق دورے کے موقع پر عوام کو فراہم کی جانے والی سہولیات اور سٹاف کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

انتظامی افسران نے موقع پر موجود سائلین سے براہِ راست ملاقات کی اور ان کے مسائل اور فراہم کردہ سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔ انہوں نے سٹاف کو ہدایت کی کہ عوام کے مسائل کو فوری اور مؤثر انداز میں حل کیا جائے تاکہ شہریوں کو کسی قسم کی دقت یا تاخیر کا سامنا نہ ہو۔