لاہور۔15جنوری (اے پی پی):گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ معاشر ے کے تمام طبقات کو خود احتسابی کو یقینی بنانا چاہیے ۔بد عنوانی جیسے جرائم سے ادارے تباہ ہوتے ہیں ہم نے ملک میں ہر سطح پر جزا اور سزا کے نظام کو لانا ہے ۔ حکومت عارضی پالیساں اختیار کر نے کی بجائے مسائل کے مستقبل بنیادوں پر حل کیلئے اقدامات کر رہی ہے۔ ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے سب کو ملکر نیک نیتی سے کام کر نا ہوگا۔صحت کے شعبے میںصحت انصاف کارڈ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت کا شاندار عوامی منصوبہ ہے ۔پاکستانی ڈاکٹر زبر طانیہ اور امر یکہ سمیت پوری دنیا میں ملک کا نام روشن کر رہے ہیں وہ گورنر ہاﺅس لاہور فیملی فزیشنز کانفر نس سے خطاب کر رہے تھے جبکہ اس موقعہ پر وائس چانسلر یو ایچ ایس پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم ،لندن سے آنیوالے ڈاکٹر سہیل چغتائی ،اکیڈ می آ ف فیملی فز یشنز پا کستا ن کے صد ر ڈاکٹر طا رق محمو د میا ں،سنیئر وائس پریذ یڈ نٹ ڈاکٹر سعید احمد، جنر ل سیکر ٹر ی ڈاکٹر طا ہر چو دھر ی،نا ئب صد ر ڈاکٹر نا ہید ند یم اور فنا نس سیکر ٹر ی ڈاکٹر احمد نو ید بھٹی سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے خطاب او ر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک اب ایماندار قیادت کے ہاتھوں میں ہے ملک کو حقیقی معنوں میں فلاحی ریاست بنائیں گے ظلم اور ناانصافی جیسے مسائل کو جڑوں سے ختم کیا جائے گا اداروں میں کسی قسم کی سیاسی مداخلت نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم ہیلتھ انشورنس پروگرام صحت کے شعبے میں کسی انقلاب سے کم نہیںٹیلی میڈیسن سنٹر ز کا کورونا کے دوران تجر بہ کامیاب رہا ہے ہم اب ساہیوال سمیت دیگر علاقوں میں بھی مستقل بنیادوں پر شروع کررہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت اپنے تمام وسائل عوامی بھلائی کیلئے استعمال کر رہی ہے موجودہ حکومت عارضی پالیسی اختیار کر نے کی بجائے مسائل کے حل کیلئے مستقل بنیاد وں پر اقدامات کر رہی ہے جس سے ملک معاشی طور پر مضبوط ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ پاکستان کو معاشی سمیت دیگر بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے لیکن وزیر اعظم عمران خان کی صورت میں پاکستان کو ایک ایماندار قیادت مل چکی ہے ہم نے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا ہے اور اب پاکستان کو پاﺅں پر بھی ہم ہی کھڑ ا کریں گے۔چوہدری محمدسرور نے کہا کہ تحر یک انصاف کی حکومت ملک میں صحت تعلیم اور پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے زبانی نہیں بلکہ عملی اقدامات کر رہی ہیں بدقسمتی سے ماضی میں آنیوالی کسی بھی حکومت نے عوام کو پینے کے صاف پانی جیسی سہولت بھی فراہم نہیں پنجاب آب پاک اتھارٹی کے ذریعے عوام کو پینے کا صاف پانی دیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ میں سمجھتاہوں کہ ان حالات میں ڈاکٹرز کی بھی ذمہ داری بنتی ہے وہ ہر آنیوالے مریض کو اپنا فیملی ممبر سمجھ کر اس کا علاج کر یں کیونکہ انسانیت کی خدمت سے بڑی کوئی اور خدمت نہیں ہوسکتی۔گور نر پنجاب نے کہا کہ ہم نے ہر صورت اداروں کو مضبوط کر نا ہے کیونکہ اگر ادارے مضبوط ہوں گے تو پھر عام آدمی کو انصاف لینے کے لیے کسی سفارش کی ضرورت نہیں ہوگی کیونکہ پھر ملک میں سب کچھ میرٹ کے مطابق ہوگااور ہر حق دار کو اس کا حق ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ کوروناوباکے دوران ڈاکٹر سمیت دیگر طبی عملے کی خدمات پر ان کو جتنا بھی خر اج تحسین پیش کیا جائے وہ کم ہے۔ تقر یب کے اختتام پر گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کورونا سے شہیدہونیوالے ڈاکٹر ز کے اہل خانہ اور کورونا وبا کے دوران بہتر ین خدمات پر ڈاکٹر ز کو شلیڈز سے نواز ا۔