تہران۔12 اکتوبر(اے پی پی)ایرانی سپریم رہنما آیت اللہ علی خامنہ ای نے حکام سے کہا ہے کہ وہ امریکی پابندیوں کے سبب ملک کو درپیش معاشی بحران کا جلد سے جلد حل تلاش کریں۔ ایران کی فارس نیوز ایجنسی کے مطابق خامنہ ای نے حکام سے ملاقات میں کہا کہ ملک میں کوئی ایسا بحران یا مسئلہ نہیں ہے جسے حل نہ کیا جا سکے اس لیے حکام کو موجودہ …
معاشی بحران کا جلد حل تلاش کیا جائے، ایرانی سپریم لیڈر

مزید خبریں
تہران۔12 اکتوبر(اے پی پی)ایرانی سپریم رہنما آیت اللہ علی خامنہ ای نے حکام سے کہا ہے کہ وہ امریکی پابندیوں کے سبب ملک کو درپیش معاشی بحران کا جلد سے جلد حل تلاش کریں۔ ایران کی فارس نیوز ایجنسی کے مطابق خامنہ ای نے حکام سے ملاقات میں کہا کہ ملک میں کوئی ایسا بحران یا مسئلہ نہیں ہے جسے حل نہ کیا جا سکے اس لیے حکام کو موجودہ معاشی مشکلات کا حل تلاش کر کے دشمن کے عزائم کو خاک میں ملانا چاہیے۔








