معاشی ترقی کیلئے مرد و خواتین کا مل کر کام کرنا ہو گا ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ ڈویلپمنٹ

160
معاشی ترقی

مظفرگڑھ۔ 27 ستمبر (اے پی پی):ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ ڈویلپمنٹ انعم حفیظ نے کہا ہے کہ معاشی ترقی کیلئے مرد و خواتین کا مل کر کام کرنا ہو گا اور اپنے خاندان کی معاشی ضروریات کو پورا کرنا ہوگا۔یہ بات انہوں نے پنجاب سوشل پروٹیکشن کے تعاون سے شادی شدہ جوڑے کو کریانہ سٹور کا سامان فراہم کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان کے ویژن کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کے زیر نگرانی ضلع مظفرگڑھ میں بھی صحت، ابتدائی تعلیم، سماجی اور معاشی ترقی کیلئے خود مختیار پروگرام شروع کیا گیا ہے۔ ابتدائی طور پر یہ پروگرام صوبہ بھر کے11اضلاع میں شروع کیا گیا ہے جس میں مظفرگڑھ بھی شامل ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اس پروگرام کے تحت 18سے 29سال کے شادی شدہ جوڑوں کو معاشی ترقی کیلئے مالی اثاثہ جات کیساتھ کاروبار چلانے کی تربیت بھی فراہم کی جارہی ہے تاکہ ایسے گھرانوں کو غربت سے نکالا جاسکے۔ حکومت کے خودمختیار پروگرام کے تحت 18مختلف کاروبار کی تربیت اور مالی معاونت فراہم کی جاتی ہے۔