وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاونِ خصوصی برائے بہبودِ آبادی طفیل انجم کی زیر صدارت بہبود آبادی سے متعلق اہم اجلاس منعقد ہوا۔ترجمان محکمہ بہبود آ بادی خیبرپختونخوا کے مطابق منگل کو منعقدہ اجلاس میں سیکرٹری محکمہ بہبودِ آبادی انیلا درانی، ڈائریکٹر جنرل عبداللہ
معاونِ خصوصی برائے بہبودِ آبادی طفیل انجم کی زیر صدارت بہبود آبادی سے متعلق اجلاس

مزید خبریں
پشاور۔ 07 جولائی (اے پی پی):وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاونِ خصوصی برائے بہبودِ آبادی طفیل انجم کی زیر صدارت بہبود آبادی سے متعلق اہم اجلاس منعقد ہوا۔ترجمان محکمہ بہبود آ بادی خیبرپختونخوا کے مطابق منگل کو منعقدہ اجلاس میں سیکرٹری محکمہ بہبودِ آبادی انیلا درانی، ڈائریکٹر جنرل عبداللہ، ڈائریکٹر ٹیکنیکل افرانہ باسط اور یو این ایف پی اے کے کنٹری نمائندوں نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران معاونِ خصوصی کو یو این ایف پی اے کے جاری پروگراموں اور بہبودِ آبادی کے حوالے سے یو این ایف پی اے ادارے کے تعاون اور مستقبل کے لائحہ عمل پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر یو این ایف پی اے کے نمائندوں نے اپنی جانب سے تکنیکی طور پر باہمی تعاون اور مشاورتی خدمات کے تسلسل کی یقین دہانی کرائی۔ اجلاس کے دوران اظہارِ خیال کرتے ہوئے معاونِ خصوصی طفیل انجم نے کہا کہ حکومت خیبر پختونخوا آبادی میں متوازن اضافہ، خاندانی منصوبہ بندی کے فروغ اور بہبودِ آبادی کی سہولیات کی فراہمی کے لیے مؤثر اقدامات کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ محکمہ بہبودِ آبادی کی کارکردگی میں مزید بہتری اور اس کی استعدادِ کار میں اضافے کے لیے جامع اصلاحات متعارف کرائی جائیں گی تاکہ عوام کو بہتر خدمات فراہم کی جا سکیں۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے وژن کے مطابق گڈ گورننس کے ثمرات عوام تک پہنچانا حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس مقصد کے حصول کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ انہوں نے واضح کیا کہ محکمہ میں شفافیت، میرٹ اور احتساب کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا جبکہ کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے گا۔اجلاس میں محکمہ بہبودِ آبادی اور یو این ایف پی اے کے درمیان باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے، جدید تکنیکی معاونت کے فروغ اور خاندانی منصوبہ بندی سے متعلق عوامی آگاہی کو وسعت دینے پر بھی اتفاق کیا گیا۔








