معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ٹویٹ

70

اسلام آباد ۔ 8 جون (اے پی پی) معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ شہباز شریف کو وطن واپسی پر” جی آیاں نوں “ دو ہفتے کے ریلیف کو دو مہینے کی چھٹی میں تبدیل کرنے کے بعد وہ واپس لوٹ رہے ہیں، اس عرصے میں این آر او حاصل کرنے کی کوشش میں وہ لندن کی سڑکیں ناپتے رہے۔ہفتہ کو اپنے ایک ٹویٹ میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ لندن کی سڑکوں پر جس برق رفتاری سے شہباز شریف چلتے پھرتے نظر آئے اس سے نہیں لگتا کہ ان کو کوئی تکلیف ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ امید ہے کہ اب وہ بیرون ملک نہیں جائیں گے اور عدالتوں میں باقاعدگی سے حاضری دیں گے۔معاون خصوصی اطلاعات ونشریات نے مزید کہا کہ شہباز شریف واپسی پر اسحاق ڈار صاحب، بیٹے اور داماد کو بھی لے آتے تو قانون کا تقاضا پورا ہوجاتا۔