معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا دیراسندا سیالکوٹ میں جلسے سے خطاب

64

سیالکوٹ ۔ 7 جون (اے پی پی) معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پاکستان کو دیمک کی طرح چاٹنے والے لوگ نشان عبرت بن گئے ہیں اور استحصالی طاقتیں اپنے منطقی انجام کو پہنچ گئی ہیں ہم تھانہ کچہری کے کلچر کو تبدیل کر رہے ہیں ، تھانہ کچہری کے ذریعے لوگوں کو یر غمال بنا کر سیاست کرنے کا زمانہ گزر چکا ہے، پاکستان تحریک انصاف وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں گلے سڑے اور فرسودہ نظام کو تبدیل کر رہی ہے، ہمارے دس ماہ کے دور اقتدار میں بدترین سیاسی مخالف بھی وزیراعظم عمران خان پر کرپشن کا الزام نہیں لگا سکا۔ جمعہ کو دیراسندامیں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ مریم بی بی کے پاپا غریب عوام کا خون چوس کر منی لانڈرنگ کے ذریعے بیرون ملک جائیداد بناتے رہے جس کے نتیجے میں آج وہ جیل کی سلاخوں کے پیچھے سزا کاٹ رہے ہیں۔