معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکڑ فردوس عاشق اعوان کی ”اے پی پی“ سے گفتگو

89

اسلام آباد ۔ 28 جون (اے پی پی) وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکڑ فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پاکستانی ہائر ایجوکیشن کمشن ایک 4سالہ پروگرام کے تحت تقریباً 3ہزار افغان طلبہ کو تعلیمی وظائف فراہم کرے گا،ان تعلیمی وظائف کی مرحلہ وار پیشکش کی جائے گی اور ہر سال افغان طلبہ مختلف شعبوں میں ان تعلیمی وظائف سے استفادہ حاصل کریں گے۔جمعہ کو ”اے پی پی“ سے گفتگو کرتے ہوئے معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات نے کہا کہ اس پروگرام کے تحت رواں سال تقریباً 795 افغان طلبہ پاکستان آئیں گے۔ یہ تعلیمی وظائف وزیر اعظم پاکستان ،حکومت اور ایچ ای سی کی طرف سے ایک تحفہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ اپنے تعلیمی مستقبل کو فروغ دینے کے خواہاں با صلاحیت طلبہ کو اس پروگرام میں شرکت کی پیشکش کی جارہی ہے،پاکستان ان طلبہ کی میزبانی کرے گا۔