معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا صحافی تنظیموں کی مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی ریلی سے خطاب

اسلام آباد ۔ 23 اگست (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ صحافیوں کی نہتے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی سے عالمی برادری کا ضمیر جھنجھوڑنے میں مدد ملے گی، مودی کو خبردار کرتے ہیں کہ تمہارے جھوٹے بیانیہ کی ایک نہیں چلنے دیں گے، مقبوضہ وادی میں کشمیری مسلمانوں سے مذہبی آزادی تک چھین لی گئی، …

اسلام آباد ۔ 23 اگست (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ صحافیوں کی نہتے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی سے عالمی برادری کا ضمیر جھنجھوڑنے میں مدد ملے گی، مودی کو خبردار کرتے ہیں کہ تمہارے جھوٹے بیانیہ کی ایک نہیں چلنے دیں گے، مقبوضہ وادی میں کشمیری مسلمانوں سے مذہبی آزادی تک چھین لی گئی، مودی سن لو تمہاری مقبوضہ وادی میں سیاہ کاریاں تاریخ میں تمہارا تعارف رہیں گی، متعصب بھارتی قیادت مقبوضہ کشمیر میں نسل کشی پر تلی ہوئی ہے، پاکستان کا بچہ بچہ نہتے کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہے، پاکستان اور کشمیر ایک دوسرے کیلئے لازم و ملزوم ہیں،وزیراعظم عمران خان کشمیریوں کے ترجمان ہیں اور عالمی سطح پر کشمیر کا مقدمہ لڑ رہے ہیں،کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو ہم اپنی بقاءاور انسانیت کے ساتھ جڑا بیانیہ سمجھتے ہیں،میڈیا کشمیریوں پر بھارتی مظالم، انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے سامنے صحافی تنظیموں کی مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ مظلوم کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کے اظہار پر ریلی شرکاءکو خوش آمدید کہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا بچہ بچہ نہتے کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہے، پاکستان اور کشمیر ایک دوسرے کیلئے لازم و ملزوم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ وادی میں کشمیری مسلمانوں سے مذہبی آزادی تک چھین لی گئی، بھارت ریاستی دہشت گردی اور ہندو انتہاءپسندانہ سوچ رکھنے والی ریاست ہے، صحافیوں کی یہ ریلی اقوام عالم کیلئے یہ پیغام ہے کہ پاکستان کا ہر طبقہ فکر رنگ، نسل اور فرقہ سے بالاتر ہو کر کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہے، ہمارا کشمیریوں کے ساتھ خون کا رشتہ ہے، کشمیریوں کے دکھ، درد، مصائب اور پریشانیاں ہم بھی محسوس کر رہے ہیں۔

مزید خبریں