اسلام آباد ۔ 29 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ وزیراعظم عمران خان اقوام متحدہ میں تاریخی خطاب کے بعد اتوار کو وطن واپس پہنچیں گے۔انہوں نے اقوام متحدہ میں امت مسلمہ اور مظلوموں کی آواز بن کر پوری قوم کا سر فخر سے بلند کیا، تحریک انصاف کے رہنما، ،کارکن اور کابینہ اراکین وزیراعظم کا استقبال کریں گے۔ اتوار کواپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی سہ پہر ساڑھے تین بجے آمد متوقع ہے اور ان کے دیوانے ہوائی اڈے پر ان کو خوش آمدید کہیں گے۔ انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان نے اقوام متحدہ میں امت مسلمہ اور مظلوموں کی آواز بن کر پوری قوم کا سر فخر سے بلند کیا، پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء ، کارکن اور کابینہ اراکین وزیراعظم کا استقبال کریں گے۔