لاہور۔5 اکتوبر(اے پی پی )وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سٹیٹ گیسٹ ہاﺅس لاہور میں وزیر اعظم عمران خان کی 67 ویں سالگرہ کا کیک کاٹا۔ تقریب میں ڈائریکٹر جنرل پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ لاہو ر سعید احمد شیخ اور میڈیا کے نمائندوں نے شرکت کی۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان کو 67 ویں سالگرہ پر …
معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے وزیر اعظم عمران خان کی 67 ویں سالگرہ کا کیک کاٹا

مزید خبریں
لاہور۔5 اکتوبر(اے پی پی )وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سٹیٹ گیسٹ ہاﺅس لاہور میں وزیر اعظم عمران خان کی 67 ویں سالگرہ کا کیک کاٹا۔ تقریب میں ڈائریکٹر جنرل پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ لاہو ر سعید احمد شیخ اور میڈیا کے نمائندوں نے شرکت کی۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان کو 67 ویں سالگرہ پر مبارکباد پےش کی اور کہا کہ یقینا آج ایک اہم دن ہے‘ پوری قوم آج اپنے ہر دلعزیز لیڈر کے جنم دن کی سالگرہ منا رہی ہے کہ آج کے دن ایک سچا‘ نڈر‘ جراتمند اور قوم کا درد دل میں رکھنے والا لیڈر پیداہوا‘ اس موقع پر وزیر اعظم پاکستان کی درازی عمر اور صحت یابی کیلئے دعا بھی کی گئی۔








