اسلام آباد ۔ 21 اکتوبر (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ کراچی پاکستان کا معاشی مرکز ہے، وزیراعظم عمران خان کراچی کے عوام کے دکھوں کا مداوا اور شہر کو نئی ضیاء دینے کیلئے پرعزم ہیں، سندھ کے عوام چوپٹ راج سے بیزار ہیں۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے پیر کو اپنے ٹویٹ میں کہاکہ وزیراعظم عمران …
معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ٹویٹ
اسلام آباد ۔ 21 اکتوبر (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ کراچی پاکستان کا معاشی مرکز ہے، وزیراعظم عمران خان کراچی کے عوام کے دکھوں کا مداوا اور شہر کو نئی ضیاء دینے کیلئے پرعزم ہیں، سندھ کے عوام چوپٹ راج سے بیزار ہیں۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے پیر کو اپنے ٹویٹ میں کہاکہ وزیراعظم عمران خان آج (پیر کو)کراچی گورنر ہاؤس میں پاکستان تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی اور اتحادیوں سے ملاقات کریں گے اورحب بلوچستان میں1320 میگاواٹ پاور پلانٹ منصوبے کا افتتاح کریں گے۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم ایم کیو ایم اور جی ڈی اے کے قائدین سے مل کر اصلاح احوال کی راہ ہموار کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ باب الاسلام سندھ کی تاریخی اہمیت ہے اسے معاشی اور اقتصادی طور پر مستحکم کرنا ہماری اولین ذمہ داری ہے۔









