اسلام آباد ۔ 14 نومبر (اے پی پی) وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان اور وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے اسلام آباد ہائیکورٹ پریس روم کا دورہ کیا اور صحافیوں سے ان کے مسائل کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ عدلیہ کے مسائل کے حل کے لئے تشکیل دی جانے والی کمیٹی میں وکلاءکے …
معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان اور وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان کا اسلام آباد ہائیکورٹ پریس روم کا دورہ، صحافیوں سے ان کے مسائل بارے میں تبادلہ خیال کیا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 14 نومبر (اے پی پی) وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان اور وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے اسلام آباد ہائیکورٹ پریس روم کا دورہ کیا اور صحافیوں سے ان کے مسائل کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ عدلیہ کے مسائل کے حل کے لئے تشکیل دی جانے والی کمیٹی میں وکلاءکے نمائندوں کے ساتھ ہائی کورٹ جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے صدر بھی ہوں گے۔اس موقع پر ڈاکٹر فروس عاشق اعوان نے مسائل کے حل کے لئے اپنے بھر پورتعاون کی یقین دہانی کرائی ۔ معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات نے کہا کہ ریاست کے چوتھے ستون میڈیا کے موثر اور فعال کردار سے انکار نہیں کیاجاسکتا۔ جمعرات کو عدالت پیشی کے بعد ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان اور وفاقی وزیر غلام سرور خان نے پریس ایسوسی ایشن کا دورہ کیا اور اسلام آباد ہائی کورٹ کے بیٹ رپورٹرز سے ملاقات کی ۔اس موقع پر اسلام آباد ہائی کورٹ جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے صدر اسد ملک اور جنرل سیکرٹری فیاض محمود نے صحافیوں کو درپیش مسائل سے انہیں آگاہی دی ۔








