لاہور۔12 اکتوبر(اے پی پی )وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم ملک کو درپیش چیلنجز سے نپٹ رہے ہیں، قومی مفاد میں بات ہو گی تو اپوزیشن سے ڈائیلاگ کریں گے،ذاتی مفاد میں اپوزیشن ریلیف مانگے تو یہ ممکن نہیں، مولانا فضل الرحمن کا مسئلہ اسلام یا جمہوریت نہیں ہے ، ہم کوئی بھی اثاثہ نہیں بیچیں گے ،خسارے میں …
معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات کی گورنر ہاﺅس میں سینئر صحافیوں سے گفتگو

مزید خبریں
لاہور۔12 اکتوبر(اے پی پی )وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم ملک کو درپیش چیلنجز سے نپٹ رہے ہیں، قومی مفاد میں بات ہو گی تو اپوزیشن سے ڈائیلاگ کریں گے،ذاتی مفاد میں اپوزیشن ریلیف مانگے تو یہ ممکن نہیں، مولانا فضل الرحمن کا مسئلہ اسلام یا جمہوریت نہیں ہے ، ہم کوئی بھی اثاثہ نہیں بیچیں گے ،خسارے میں جانے والے اداروں کےلئے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کی پالیسی لا رہے ہیں۔ وہ ہفتہ کے روز گورنر ہاﺅس میں سینئر صحافیوں اور کالم نگاروں سے ملاقات میں گفتگو کر رہیں تھیں۔معاون خصوصی نے کہا کہ ہماری حکومت کسی سے سیاسی انتقام نہیں لے رہی ،نواز شریف کا فیصلہ سپریم کورٹ اور احتساب کورٹ نے کیا ہے،آصف زرداری کے جعلی اکاونٹس کیس ہم نے نہیں بنائے۔انہوں نے کہا کہ میڈیا کو آزاد اور باختیار بنانا چاہتے ہیں،سب کو آزادی حاصل ہے، قومی مفاد میں بات ہو گی تو اپوزیشن سے ڈائیلاگ کریں گے،ذاتی مفاد میں اپوزیشن ریلیف مانگے تو یہ ممکن نہیں ،اپوزیشن نے بس لاک ڈاﺅن کرنے کا سوچا ہے ، یہ کوئی طریقہ نہیں ، عمران خان نے پہلے دن احتجاج نہیں کیا ، پہلے دن دھرنا نہیں دیا،پہلے تمام قانونی تقاضے پورے کیے، پانامہ کیس میں تین مرتبہ کے وزیر اعظم کا نام منی لانڈرنگ میں آگیا،اس کے بعد عمران خان نے احتجاج کیا، مولانا نے سیدھے مارچ کا راستہ اپنا لیا ۔ انہوں نے کہا کہ اس بات سے کوئی انکار نہیں کر سکتا کہ جب ہم آئے تو ملکی معیشت بد ترین حالت میں تھی۔پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر دو ہفتے کے رہ گئے تھے۔ملک بینک دیوالیہ ہونے جا رہا تھا ۔ شکر گزار ہیں دوست ممالک کے جنہوں نے مدد کی۔ ہر طبقہ فکر ایف بی آر میں اصلاحات چاہتا تھا،کوئی بھی ملک قرضوں سے نہیں چلتا آمدنی ضروری ہے۔ پانچ فیصد سے بھی کم ہیں جوٹیکس ادا کرتے ہیں اور ہچانوے فیصد عوام کا بوجھ اٹھاتے ہیں۔








