اسلام آباد ۔ 15 جولائی (اے پی پی) معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار نے وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید سے ان کے آفس میں ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں کامیاب جوان اور پاکستان پوسٹ کے درمیان نوجوانوں کو کاروباری قرضوں کی فراہمی پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔ اس موقع پر معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہا کہ کامیاب جوان پروگرام کے تحت جوانوں کو ڈیجٹل پوسٹل …
معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار کی وفاقی وزیر مراد سعید سے ملاقات، کامیاب جوان اور پاکستان پوسٹ کے درمیان نوجوانوں کو کاروباری قرضوں کی فراہمی پر تفصیلی بات چیت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 15 جولائی (اے پی پی) معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار نے وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید سے ان کے آفس میں ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں کامیاب جوان اور پاکستان پوسٹ کے درمیان نوجوانوں کو کاروباری قرضوں کی فراہمی پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔ اس موقع پر معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہا کہ کامیاب جوان پروگرام کے تحت جوانوں کو ڈیجٹل پوسٹل فرنچائز کھولنے کیلئے آسان شرائط پر قرضے فراہم کر سکتے ہیں، 10 لاکھ روپے مالیت تک کے قرضے بغیر کسی ضمانت کے چھوٹے کاروبار شروع کرنے کیلئے دیئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کامیاب جوان پروگرام کا مقصد نوجوانوں کو باروزگار اور بااختیار بنانا ہے۔ وفاقی وزیر برائے مواصلات وپوسٹل سروسز مراد سعید نے کہا کہ ہزاروں نوجوان ڈیجٹل پوسٹل فرنچائز کھولنے میں دلچسپی رکھتے ہیں اور اس ضمن میں درخواستیں موصول ہو چکی ہیں، ڈیجٹل پوسٹل فرنچائز کھولنے کیلئے دلچسپی رکھنے والے نوجوانوں کو متعلقہ ٹریننگ پاکستان پوسٹ کی طرف سے دی جائے گی، وزیراعظم کامیاب جوان پروگرام کی طرف سے فرنچائز کھولنے کیلئے مالی وسائل کی فراہمی خوش آئند ہے۔








