اسلام آباد ۔ 9 جون (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے تخفیف غربت و سماجی تحفظ ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ احساس پروگرام کے تحت مستحق افراد کی مدد جاری ہے، پروگرام کا پہلا مرحلہ مزید ایک ماہ تک جاری رہے گا۔ پیر کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ احساس پروگرام میں سندھ کا حصہ سب سے زیادہ ہے۔ ثانیہ نشتر …
معاون خصوصی برائے تخفیف غربت و سماجی تحفظ ثانیہ نشتر کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو
اسلام آباد ۔ 9 جون (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے تخفیف غربت و سماجی تحفظ ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ احساس پروگرام کے تحت مستحق افراد کی مدد جاری ہے، پروگرام کا پہلا مرحلہ مزید ایک ماہ تک جاری رہے گا۔ پیر کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ احساس پروگرام میں سندھ کا حصہ سب سے زیادہ ہے۔ ثانیہ نشتر نے کہاکہ احساس ایمرجینسی کیش سکیم ایک نیا پروگرام ہے ، جن مستحق افراد کو امداد کے حصول میں دشواری پیش آئی ان کی رہنمائی کی گئی۔ انہوںنے کہا کہ امداد کا دوسرا مرحلہ م بعد میں شروع کیا جائے گا۔









