معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ و تخفیف غربت سینیٹر ڈاکٹر ثانیہ نشتر کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے ذیلی اجلاس سے خطاب

62

اسلام آباد۔24ستمبر (اے پی پی):وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ و تخفیف غربت سینیٹر ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے ذیلی اجلاس سے خطاب کیا۔

آکسفورڈ پاورٹی اینڈ ہومن ڈویلپمنٹ انیشیئیٹو اور ملٹی ڈائمینشنل پاورٹی پئیر نیٹ ورک کے زیر انتظام منعقد ہ اس اجلاس کا عنوان” بہتر مستقبل کے لئے کثیرالجہتی غربت کے پیمانے کی بنیاد پر پالیسی سازی“ تھا۔

ڈاکٹر ثانیہ نے اپنے خطاب میں احساس کےپروگراموں کی کارکردگی کو جانچنے کے لئے زیر استعمال ٹریکنگ انڈیکس پر روشنی ڈالی۔اجلاس میں بوٹسوانا اور کوسٹاریکا کے صدور نے بھی خطاب کیا۔ڈاکٹر ثانیہ کے ہمراہ نیپال، بنگلہ دیش، چین، تھائی لینڈ، منگولیا، ایتھوپیا، کمبوڈیا اور نمیبیا کے وزراء بھی شریک ہوئے۔

اجلاس میں یونیسیف، عالمی بینک، جارج واشنگٹن یونیورسٹی اور آکسفورڈ پاورٹی اینڈ ہومن ڈویلپمنٹ انیشیئیٹو کے ماہرین نے بھی شرکت کی۔ گزشتہ سال پاکستان نے چلی کے ساتھ ملکر اس اجلاس کی مشترکہ میزبانی کی تھی۔