معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز سیّد ذوالفقار بخاری کی دبئی میں پاکستانی کمیونٹی کیلئے بہتر خدمات پر قونصل جنرل احمد امجد علی کی تعریف

اسلام آباد ۔ 15 مئی (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز سیّد ذوالفقار بخاری نے دبئی میں پاکستانی کمیونٹی کیلئے بہتر خدمات پر قونصل جنرل دبئی احمد امجد علی کی اچھی کار کردگی کو سراہا ہے۔ زلفی بخاری نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ دبئی قونصل خانہ کمیونٹی کیلئے بہترین خدمات سرانجام دے رہا ہے۔ کورونا وباء کے دوران پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ جعلی ٹریول …

اسلام آباد ۔ 15 مئی (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز سیّد ذوالفقار بخاری نے دبئی میں پاکستانی کمیونٹی کیلئے بہتر خدمات پر قونصل جنرل دبئی احمد امجد علی کی اچھی کار کردگی کو سراہا ہے۔ زلفی بخاری نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ دبئی قونصل خانہ کمیونٹی کیلئے بہترین خدمات سرانجام دے رہا ہے۔ کورونا وباء کے دوران پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ جعلی ٹریول ایجنٹس کی جانب سے فراڈ کی خبروں کے حوالہ سے ان کا کہنا تھا کہ اس معاملہ پر شعور بیدار کرنا چاہئے اور سب سے اہم بات یہ ہے کہ ہمیں کمیونٹی کے ساتھ فراڈ کرنے والوں کا پیچھا کرنا چاہیے جو اس مشکل وقت میں بھی ہمارے لوگوں کو دھوکہ دے رہے ہیں۔