معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز سیّد ذوالفقار بخاری کی متحدہ عرب امارات کے وزیر نصیر بن الثانی سے ملاقات

اسلام آباد ۔ 23 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز سیّد ذوالفقار بخاری نے متحدہ عرب امارات کے وزیر نصیر بن الثانی سے ملاقات کی۔ یو اے ای وزیر نے زلفی بخاری کا پرتپاک استقبال کیا۔ ملاقات کے دوران یو اے ای میں مقیم پاکستانیوں کو درپیش مسائل پر مشاورت اور بے روزگار پاکستانی مزدوروں کی ملازمتوں پر دوبارہ بحالی پر تفصیلی گفتگو کی …

اسلام آباد ۔ 23 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز سیّد ذوالفقار بخاری نے متحدہ عرب امارات کے وزیر نصیر بن الثانی سے ملاقات کی۔ یو اے ای وزیر نے زلفی بخاری کا پرتپاک استقبال کیا۔ ملاقات کے دوران یو اے ای میں مقیم پاکستانیوں کو درپیش مسائل پر مشاورت اور بے روزگار پاکستانی مزدوروں کی ملازمتوں پر دوبارہ بحالی پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ ملاقات میں پاکستانی لیبر کی محفوظ وطن واپسی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ متحدہ عرب امارات کے وزیر نے بے روزگار پاکستانیوں کے معاملہ پر مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ دونوں ملکوں کے درمیان بین الوزارتی تعلقات مزید مضبوط کرنے پراتفاق کیا گیا۔ ملاقات کے دوران زلفی بخاری نے پاکستان سے بروقت تعاون پر یواے ای وزیر کے ساتھ اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دینے پر یو اے ای کا شکریہ اداکرتے ہیں۔ نصیر بن ثانی نے کہا کہ پاکستان برادر ملک ہے، تعلقات کو مزید مضبوط بنایاجائے گا، پاکستانی لیبر کا تحفظ اور روزگار کو یقینی بنایا جائے گا۔

مزید خبریں