معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز سیّد ذوالفقار بخاری کا ٹویٹ

اسلام آباد ۔ 26 اگست (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز سیّد ذوالفقار بخاری نے کہا ہے کہ سند ھ پر کئی دھائیوں سے حکومت کر نے والے مگر مچھ سے زیادہ خطرناک ہیں ۔زلفی بخاری نے سماجی رابطہ کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں مگر مچھ کو کراچی کے آبادی والے علاقہ میں بارش کے پانی کے …

اسلام آباد ۔ 26 اگست (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز سیّد ذوالفقار بخاری نے کہا ہے کہ سند ھ پر کئی دھائیوں سے حکومت کر نے والے مگر مچھ سے زیادہ خطرناک ہیں ۔زلفی بخاری نے سماجی رابطہ کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں مگر مچھ کو کراچی کے آبادی والے علاقہ میں بارش کے پانی کے اندر تیرتے دکھایا گیا ہے ۔ زلفی بخاری نے اس ویڈیو کے ساتھ اپنے پیغا م میں لکھا ہے کہ ہم آخر یہ بحث کیوں کررہے ہیں کہ مگر مچھ کراچی کی گلیوں میں تیر رہے ہیں یا نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اصل خطرناک وہ مگر مچھ ہیں جو کئی دہائیوں سے سندھ پر حکمرانی کررہے ہیں۔