اسلام آباد ۔ 23 فروری (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ تفتان طورخم اور چمن تفتان بارڈر پر تربیت یافتہ عملہ سکریننگ کر رہا ہے، تمام انٹری پوائنٹس پر انٹر نیشنل ہیلتھ ریگولییشن کی ہدایت پر عمل کیا جا رہا ہے، ایئر پورٹس پر بھی سخت سکریننگ کی جا رہی ہے، کسی بھی ایمرجنسی سے نمٹنے کیلئے ہمہ وقت تیار …
معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کی کروناوائرس سے بچاﺅ کے حوالے سے جائزہ اجلاس میں گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 23 فروری (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ تفتان طورخم اور چمن تفتان بارڈر پر تربیت یافتہ عملہ سکریننگ کر رہا ہے، تمام انٹری پوائنٹس پر انٹر نیشنل ہیلتھ ریگولییشن کی ہدایت پر عمل کیا جا رہا ہے، ایئر پورٹس پر بھی سخت سکریننگ کی جا رہی ہے، کسی بھی ایمرجنسی سے نمٹنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں ۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے کرونا وائرس سے بچاﺅ بارے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ڈاکٹر ظفر مرزا کی زیرصدارت کروناوائرس سے بچاﺅ کے حوالے سے اتوار کو یہاں جائزہ اجلاس ہوا۔ ترجمان وزارت صحت کے مطابق اجلاس میں وفاقی سیکرٹری صحت، ایگزیکٹو ڈائریکٹر این آئی ایچ ، پاک فوج کے نمائندے اور صحت کے ماہرین نے شرکت کی۔ اجلاس میں ایران میں کرونا وائرس کیسز رپورٹ ہونے کے حوالے صورت حال کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر معاون خصوصی نے کہا کہ تفتان طورخم اور چمن تفتان بارڈر پر تربیت یافتہ عملہ سکریننگ کر رہا ہے، تمام انٹری پوائنٹس پر انٹر نیشنل ہیلتھ ریگولییشن کی ہدایت کے مطابق عمل کیا جا رہا ہے،کوئٹہ لاہور کراچی ایئر پورٹس پر بھی سخت سکریننگ کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی ایمرجنسی سے نمٹنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں، کروناوائرس سے بچاﺅ کیلئے موثر اقدامات کیے گئے ہیں۔ ڈاکٹر ظفرمرزا نے کہا کہ تمام ائر پورٹس پر آنے والے تمام مسافروں کی سکریننگ کی جا رہی ہے، تمام انٹری پوائنٹس پر تربیت یافتہ عملہ مستعدی سے کام کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجود صورتحال کی کڑی نگرانی کی جا رہی ہے، پاکستان میں کرونا وائرس کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا ہے۔








