معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کا کرونا وائرس کے حوالے سے جائزہ اجلاس سے خطاب

اسلام آباد ۔ 24 فروری (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ پاکستان کے چاروں ہمسایہ ممالک میں کرونا وائرس کی تصدیق سے پیدا ہونے والی صورتحال پر نظر ہے، اپنے لوگوں کے تحفظ کیلئے تمام تر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری کے ہمراہ کرونا وائرس …

اسلام آباد ۔ 24 فروری (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ پاکستان کے چاروں ہمسایہ ممالک میں کرونا وائرس کی تصدیق سے پیدا ہونے والی صورتحال پر نظر ہے، اپنے لوگوں کے تحفظ کیلئے تمام تر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری کے ہمراہ کرونا وائرس کے حوالے سے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ ترجمان وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اجلاس میں وفاقی سیکرٹری صحت ایگزیکٹو ڈائریکٹر این آئی ایچ، پاک فوج کے نمائندے اور دیگر ماہرین نے شرکت کی۔ اجلاس میں وفاقی سیکرٹری انفارمیشن، ڈی جی چائینہ ویڈیو لنک پر، چیف سیکرٹریز سندھ صوبائی سیکرٹریز  اور ان کے نمائندے بھی شریک ہوئے۔ اجلاس میں موجودہ صورتحال بالخصوص پاکستان اور ایران کے بارڈر پر ہونیوالے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ پاکستان کے چاروں ہمسایہ ممالک میں کرونا وائرس کی تصدیق سے پیدا ہونے والی صورتحال پر نظر ہے، اپنے لوگوں کے تحفظ کیلئے تمام تر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس کنٹرول کرنے کی ایرانی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں، موجودہ صورتحال کے تناظر میں ہم سب کو ملکر اقدامات کو یقینی بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کروناوائرس کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا ہے، پاکستان کو محفوظ رکھنے کیلئے بر وقت اور موثر اقدامات کو یقینی بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام ہوائی اڈوں اور زمینی راستوں پر ہیلتھ کا تربیت یافتہ عملہ سکریننگ کر رہا ہے، ایران اور پاکستان کے بارڈر پر صحت کے عملے کی تعداد میں اضافہ کیا ہے، بارڈر پر صحت عملے کی  ریپڈ رسپانس فورس ٹیم بجھوا دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوئٹہ میں بھی مریضوں کی تشخیص کی سہولت فراہم کر دی ہے، ایران سے تمام آنے والے مسافروں کو ہیلتھ ڈیکلریشن فارم دیا جا رہا ہے، ہیلتھ ڈیکلریشن فارم ہوائی جہاز کا عملہ تقسیم کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران اور چائنہ سے آنے والے مسافروں کا ڈیٹا بھی لیا جا رہا ہے، ٹیلی فون کالز کے ذریعے ان مسافروں کی نگرانی کی جارہی ہے، کروناوائرس سے بچاو کیلئے تمام ضروری اقدامات ہنگامی بنیادوں پر کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزارت صحت نے ایمرجنسی آپریشن سیل قائم رکھا ہے، صوبائی حکومت کے ساتھ رابطے میں ہیں، 100 سے زائد کیسز کے نمونے موصول ہوئے، تمام موصول ہونے والے کیسز نیگیٹو ہیں۔ ڈاکٹر ظفرمرزا نے کہاکہ آغا خان اسپتال  اور شوکت خانم میں تشخیص کی سہولت موجود ہے، ایمرجنسی کور کمیٹی کی صورتحال پر گہری نظر ہے، میڈیا پر آگاہی کا سلسلہ جاری ہے، قومی نیشنل ایکشن پلان پر عمل کیا جا رہا ہے۔

مزید خبریں