اسلام آباد ۔ 24 اگست (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے پٹرولیم ندیم بابر سے پاکستان میں جاپان کے سفیر مستودا کائنوری نے پیر کو پٹرولیم ڈویژن میں ملاقات کی اور دونوں ممالک کے مابین توانائی اور پٹرولیم کے شعبے میں باہمی تعاون کے اہم شعبوں پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات میں معاون خصوصی پٹرولیم نے تیل و گیس کی پالیسی کے اہم پہلوو¿ں پر روشنی ڈالی …
معاون خصوصی برائے پٹرولیم ندیم بابر سے جاپانی سفیر کی ملاقات، توانائی اور پٹرولیم کے شعبے میں باہمی تعاون کے اہم شعبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 24 اگست (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے پٹرولیم ندیم بابر سے پاکستان میں جاپان کے سفیر مستودا کائنوری نے پیر کو پٹرولیم ڈویژن میں ملاقات کی اور دونوں ممالک کے مابین توانائی اور پٹرولیم کے شعبے میں باہمی تعاون کے اہم شعبوں پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات میں معاون خصوصی پٹرولیم نے تیل و گیس کی پالیسی کے اہم پہلوو¿ں پر روشنی ڈالی جس میں ایکسپلوریشن اینڈ پروڈکشن کی سرگرمیاں ، نئے ایل این جی ٹرمینلز کی تعمیر ، ایل پی جی سیکٹر میں توسیع اور آئل مارکیٹنگ سٹرٹیجک سٹوریج اور تجارتی مرکز کا مستقبل قریب میں قیام شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان اضافی اقدامات سے ملک کے پٹرولیم سیکٹر میں ترقی کا عمل تیز ہو گا۔ معاون خصوصی نے امید ظاہر کی کہ جاپانی کمپنیاں اور سرمایہ کار ہماری نئی پالیسیوں کی روشنی میں اپنی کاروباری دلچسپی کا اظہار کرینگے اور پاکستان کے پیٹرولیم سیکٹر میں کاروبار میں آسانی سے بہتری لائیں گے۔ جاپان کے سفیر نے علاقائی رابطے کے لئے تیل اور گیس کے شعبے کو کھولنے پر خوشی کا اظہار کیا اور ملک میں کاروباری ماحول کو بہتر بنانے میں آسانی کی تعریف کی۔







