معاون خصوصی ذوالفقار بخاری نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کیخلاف رائے عامہ کو ہموار کرنے کے لیے نیویارک میں بااثر شخصیات سے ملاقاتیں شروع کر دیں

86
پاکستان کو ڈیجیٹل چیلنجر بینک کی ضرورت ہے ،سید ذوالفقار بخاری

اسلام آباد ۔ 16 ستمبر (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز ذوالفقار بخاری نے بھارتی مقبوضہ کشمیر میں عوام پر جاری مظالم کیخلاف رائے عامہ کو ہموار کرنے کے لیے نیویارک میں مختلف کمیونٹی کی بااثر شخصیات سے ملاقاتیں شروع کر دی ہیں۔ نیو یارک کے مقامی ہوٹل میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے زلفی بخاری نے کہا کہ کشمیر کے حوالے سے عوام کے جذبات کسی سے ڈھکے چھپے نہیں۔ بھارتی مظالم کی وجہ سے لوگ 43دن سے اپنے گھروںمحصور ہیں، مقبوضہ کشمیر میں کرفیو نہیں بلکہ محاصرہ ہے۔ انہوں نے کہا 27 سمتبر کو نیویارک میں اس حوالے بڑا مظاہرہ کیا جائے گا ۔