معاون خصوصی ذوالفقار عباس بخاری سے ممبر برٹش پارلیمنٹ پریت کور گل کی ملاقات ، کرتارپور کوریڈور کے علاوہ دیگر امور پر بات چیت کی گئی

105
پاکستان کو ڈیجیٹل چیلنجر بینک کی ضرورت ہے ،سید ذوالفقار بخاری

اسلام آباد ۔ 12 جون (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز ذوالفقار عباس بخاری سے ممبر برٹش پارلیمنٹ پریت کور گل نے لندن میں ملاقات کی جس میں کرتارپور کوریڈور کے علاوہ دیگر امور پر بات چیت کی گئی۔ ملاقات کے دوران پریت کور گل نے کہا کہ وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری مذہبی سیاحت کے فروغ کےلئے جس طرح کے اقدامات کر رہے ہیں لائق تحسین ہے اس سے دنیا بھر میں بسنے والی سکھ برادری پاکستان میں مقدس مقامات میں مذہبی فرائض ادا کر سکیں گے۔ ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے زلفی بخاری نے کہا کہ پاکستان میں سیاحت کے فروغ کےلئے حکومت مختلف منصوبوں پر کام کر رہی ہے، بعض ممالک کےلئے ویزا کے حصول کو آسان بنایا گیا ہے جبکہ پاکستان میں سکھ مذہب کے اہم مقامات کو بھی ڈویلپ کیا جا رہا ہے جس سے دنیا بھر میں بسنے والی سکھ برادری پاکستان میں اپنے مذہبی مقامات کا دورہ کرکے اپنے مذہبی فرائض ادا کر سکے گی۔