معاون خصوصی ذوالفقار عباس بخاری کا چین میں مقیم پاکستانی طلباءسے سوشل میڈیا پر براہ راست رابطہ

پاکستان کو ڈیجیٹل چیلنجر بینک کی ضرورت ہے ،سید ذوالفقار بخاری

اسلام آباد ۔ 4 فروری (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز ذوالفقار عباس بخاری نے کرونا وائرس کی وباءکے بعد کی صورتحال کے حوالے سے چین میں مقیم پاکستانی طلباءسے سوشل میڈیا پر براہ راست رابطہ کیا ہے۔ وزارت اوورسیز کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق چین کی ووہان یونیورسٹی، ہاﺅژونگ ایگریکلچر یونیورسٹی اور جلن یونیورسٹی میں مقیم پاکستانی طلباءکے نمائندوں سے معاون خصوصی زلفی بخاری نے سوشل میڈیا پر براہ راست رابطہ کر کے خیریت دریافت کی ہے اور انہیں تمام ممکنہ سہولیات کی فراہمی کا یقین دلایا ہے۔ وزارت اوورسیز نے کہا ہے کہ معاون خصوصی زلفی بخاری چین کی تمام یونیورسٹیوں میں زیر تعلیم پاکستانی طلباءسے رابطے کی کوششیں کررہے ہیں تاکہ ان کے مسائل کو حل کیا جا سکے۔