اسلام آباد ۔ 30 مئی (اے پی پی)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز سید ذوالفقار بخاری نے وزیر مملکت برائے سیفران و انسداد منشیات شہر یار آفریدی کی جلد صحتیابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔ زلفی بخاری نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ شہریار آفریدی مضبوط اعصاب کے مالک ہیں اور انشاء اللہ بہت جلد صحتیاب ہوں گے۔ وزیر مملکت شہریار آفریدی کا …
معاون خصوصی سید ذوالفقار بخاری کا شہر یار آفریدی کی جلد صحتیابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار
اسلام آباد ۔ 30 مئی (اے پی پی)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز سید ذوالفقار بخاری نے وزیر مملکت برائے سیفران و انسداد منشیات شہر یار آفریدی کی جلد صحتیابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔ زلفی بخاری نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ شہریار آفریدی مضبوط اعصاب کے مالک ہیں اور انشاء اللہ بہت جلد صحتیاب ہوں گے۔ وزیر مملکت شہریار آفریدی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد ڈاکٹروں کی ہدایت پر انہوں نے خود کو گھر پر آئسولیٹ کر لیا ہے۔









