معاون خصوصی سید ذوالفقار بخاری کی دبئی پولیس کے سربراہ میجر جنرل عبداللہ خلیفہ المری کے ساتھ ملاقات

195
APP50-27 DUBAI: January 27 - Zulfikar Bukhari, Special Assistant to Prime Minister in Overseas Pakistanis & HRD in a meeting with Dubai Police Chief Major General Abdullah Khalifa Al Mari. APP

دبئی ۔ 27 جنوری (اے پی پی) سمندرپارپاکستانیوں اورترقی انسانی وسائل کیلئے وزیراعظم کے معاون خصوصی سید ذوالفقار بخاری نے دبئی پولیس کے سربراہ میجر جنرل عبداللہ خلیفہ المری کے ساتھ ملاقات کی اور ان سے پاکستانی قیدیوں کے مسائل پر بات چیت کی۔ملاقات میں پاکستانی قیدیوں کے حوالہ سے مشترکہ کمیٹی کے قیام پر اتفاق کیا گیا، مشترکہ کمیٹی پاکستانی قیدیوں کے مسائل حل کرنے پر خصوصی توجہ دے گی۔دبئی کے پولیس سربراہ نے وزیراعظم کے معاون خصوصی کو دبئی پولیس کے کام کے طریقہ کار پر بریفنگ دی۔ملاقات میں پاکستانی قیدیوں کی تعداد اور ان کے مسائل اور پاکستانی قیدیوں کوسہولیات کی فراہمی پر بات چیت کی گئی۔ ملاقات میں اس بات سے اتفاق کیا گیا کہ جن قیدیوں کی سزا پوری ہو چکی ہے ان کی رہائی کے انتظامات کیے جائیں گے۔ ملاقات میں طے پایا کہ قیدیوں کی معلومات کا ان کی سزا ختم ھونے سے پہلے تبادلہ کیا جائے گا تا کہ ان کی رہائی اور پاکستان واپس لانے کے انتظامات کیے جائیں۔ ملاقات میں مستقبل میں قیدیوں کی معلومات کے تبادلے کا جامع طریقہ کار تیار کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔