معاون خصوصی سید ذوالفقار بخاری کی ملکی معیشت کو مستحکم رکھنے میں تارکین وطن کی روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کے ذریعے اقدامات کی تعریف

پاکستان کو ڈیجیٹل چیلنجر بینک کی ضرورت ہے ،سید ذوالفقار بخاری

اسلام آباد۔24اپریل (اے پی پی):وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز سید ذوالفقار بخاری نے پاکستان کی معیشت کو مستحکم رکھنے میں تارکین وطن کی روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کے ذریعے اقدامات کو سراہا ہے۔ہفتہ کے روز اپنے ایک بیان میں انہوں نے تارکین وطن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایک ارب روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کھولنے میں اسٹیٹ بینک اور دیگر کمرشل بینکوں کا بھی کریڈٹ ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کو استعمال کر کے ترسیلات زر بھیجنے والوں ک مزید مراعات فراہم ہوں گی۔