لاہور۔13فروری (اے پی پی):معاون خصوصی وزیراعلی پنجاب حسان خاور نے اتوار کے روز لاہور گلشن اقبال پارک کادورہ کیا۔تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی پرائیویٹ گاڑی پر بغیر کسی پروٹوکول کے اورعام لوگوں کی طرح چیکنگ کروا کر داخل ہوئے اور لوگوں سے پارک میں انتظامات کے حوالے سے گفتگو کی اورصفائی کے انتظامات تسلی بخش ہونے پرڈی جی پی ایچ اے کی کاوشوں کو بھی سراہا۔
انہوں نے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ گلشن اقبال پارک میں بند پڑی بلڈنگ کو کھول کر انتظامی امور کے لیے استعمال کیا جائے اور خراب جھولوں اور گالف کارٹس کی بھی مرمت کروائی جائے اورلوگوں کی دلچسپی کے لیے تالاب میں مچھلیاں ڈالی جائیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ جھیل میں کشتیوں کو عوام کے لیے دوبارہ کھولا جائے اورپارک میں موجود واش رومز میں بھی صفائی کے انتظامات بہتر کیے جائیں۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=295275