اسلام آباد ۔ 11 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر دو روزہ دورہ پر راجن پور اور ملتان جائیں گی۔ثانیہ نشتر راجن پور میں قائم احساس نشوونما سنٹر کا دورہ کریں گی۔ احساس نشوونما ملکی تاریخ میں سٹنٹنگ کی روک تھام کا پہلا حکومتی پروگرام ہے۔ سٹنٹنگ کی بیماری کی شرح کے لحاظ سے پاکستان خطے میں دوسرے نمبر پر ہے۔ ماضی میں کسی حکومت …
معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر دو روزہ دورہ پر راجن پور اور ملتان جائیں گی،ثانیہ نشتر راجن پور میں قائم احساس نشوونما سنٹر کا دورہ کریں گی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 11 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر دو روزہ دورہ پر راجن پور اور ملتان جائیں گی۔ثانیہ نشتر راجن پور میں قائم احساس نشوونما سنٹر کا دورہ کریں گی۔ احساس نشوونما ملکی تاریخ میں سٹنٹنگ کی روک تھام کا پہلا حکومتی پروگرام ہے۔ سٹنٹنگ کی بیماری کی شرح کے لحاظ سے پاکستان خطے میں دوسرے نمبر پر ہے۔ ماضی میں کسی حکومت نے اس مسئلے پر توجہ نہیں دی.پاکستان میں بچوں میں سٹنٹنگ کامسئلہ ہمیشہ سے وزیراعظم عمران خان کی ترجیحات میں شامل رہاہے.وزیراعظم عمران خان نے 13اگست،2020کوخیبر پختونخواکے قبائلی ضلع خیبر میں قائم نشوونما مرکز سے اس پروگرام کا باقاعدہ اجرا کیا تھا.دو سال سے کم عمر کے بچوں،حاملہ خواتین اور دودھ پلانے والی ماؤں میں غذائی کمی کے باعث سٹنٹنگ سے بچاؤ کے لیے احساس نشوونما پروگرام شروع کیا گیاہے۔تین سالہ احساس نشوونما پروگرام کا بجٹ 8.52 بلین روپے ہے۔اس پروگرام کی تمام فنڈنگ مکمل طور پر حکومت کی طرف فراہم کی گئی ہے۔ مستحق صارفین کو صحت بخش غذا کی فراہمی کے ساتھ سہ ماہی نشوونما وظیفہ بھی دیا جائے گا۔بچیوں کے لیے2,000 روپے سہ ماہی نشوونماوظیفہ اور بچوں کے لیے1,500روپے ہے ۔پہلے مرحلے میں نشوونما پروگرام کے تحت ملک بھر کے 9 اضلاع میں 33 نشوونما مراکز قائم کئے جارہے ہیں .پہلے مرحلے کے 9 اضلاع میں خیبر، اپر دیر، باغ،غذر، ہنزہ، خارمنگ، خاران، بدین اور راجن پور شامل ہیں معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر کل جام پور میں احساس سروے مرکزکا بھی دورہ کریں گی۔ احساس این یس ای آر کے تحت تمام ملک میں سروے کا عمل جاری ہے۔اس دو روزہ دورے کے دوران ثانیہ نشتر ملتان میں زیر تعمیر لنگر خانے اور احساس کفالت مرکز بھی جائیں گی۔ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت تمام ملک میں احساس لنگرخانوں کے قیام کا عمل جاری ہے۔








