اسلام آباد ۔ 2 اکتوبر (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ملکی دولت کو بے رحمی سے لوٹنے والوں کی کرپشن کی گواہی بیرون ملک سے بھی آرہی ہے، یہ کرپشن قوم کے دفاع اور سلامتی سے کھیلنے کے مترادف تھی،قوم کو پتہ چلنا چاہیے کہ لوٹی دولت کہاں گئی؟۔عالمی میڈیا پر فرانسیسی عدالت کی جانب سے …
معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا عالمی میڈیا پر فرانسیسی عدالت کی جانب سے سابق وزیراعظم ایڈورڈ بیلاڈور کو کراچی افیئرسکینڈل میں ٹرائل شروع کرنے کی خبروں پر تبصرہ
اسلام آباد ۔ 2 اکتوبر (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ملکی دولت کو بے رحمی سے لوٹنے والوں کی کرپشن کی گواہی بیرون ملک سے بھی آرہی ہے، یہ کرپشن قوم کے دفاع اور سلامتی سے کھیلنے کے مترادف تھی،قوم کو پتہ چلنا چاہیے کہ لوٹی دولت کہاں گئی؟۔عالمی میڈیا پر فرانسیسی عدالت کی جانب سے سابق وزیراعظم ایڈورڈ بیلاڈور کو کراچی افیئرسکینڈل میں ٹرائل شروع کرنے کی خبروں پر تبصرہ کرتے ہوئے اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ اس پیسے سے بلاول کی سکول فیس کی ادائیگی میں کتنے صرف ہوئے اور کتنے سرے محل خریدے گئے؟انہوں نے غریبوں کی کٹیااجاڑ کر اپنے محل تعمیر کئے، غریبوں کو مہنگائی کی دلدل میں دھنسا کر خود گھوڑے پالتے رہے۔انہوں نے کہا کہ لٹیروں نے قوم کے بچوں کی دوائیوں کے پیسے چھوڑے اور نہ اسکولوں کے بجٹ کو معاف کےا اور نہ ہی سڑک، ہسپتال اور روٹی کے فنڈز ان سے بچ سکے۔ وہ جونکوں کی طرح اس نظام کی ہڈیاں تک چوس گئے۔









