لاہور۔3دسمبر (اے پی پی):امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ معذورافراد کے لیے جماعت اسلامی اور الخدمت پاکستان کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں۔خصوصی افراد کے عالمی دن کے موقع پر انہوں نے اپنے پیغام میں کہاکہ خصوصی افراد کے حقوق کی فراہمی یقینی بنانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر ڈویژن میں خصوصی تعلیمی ادارے اور ہسپتال ہونے چاہیے،انہوں نے کہا کہ ملازمتوں میں …
معذورافراد کے لیے جماعت اسلامی اور الخدمت کے دروازے کھلے ہیں،حافظ نعیم الرحمان

مزید خبریں
لاہور۔3دسمبر (اے پی پی):امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ معذورافراد کے لیے جماعت اسلامی اور الخدمت پاکستان کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں۔خصوصی افراد کے عالمی دن کے موقع پر انہوں نے اپنے پیغام میں کہاکہ خصوصی افراد کے حقوق کی فراہمی یقینی بنانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر ڈویژن میں خصوصی تعلیمی ادارے اور ہسپتال ہونے چاہیے،انہوں نے کہا کہ ملازمتوں میں مختص کوٹہ پر عملدرآمد یقینی بنانا چاہئے،خصوصی افراد کے لیے مفت سفری سہولتیں اور چھوٹے کاروبار کے لیے بلا سود قرض کی فراہمی بھی ہونی چاہئے۔ خصوصی افراد کے عالمی دن منانے کا مقصد معذوری کے مسائل کی تفہیم کے فروغ، حقوق کیلئے حمایت اور معاشرے کے تمام شعبوں میں ان کی بھرپور شرکت کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔








