ریاض ۔8جولائی (اے پی پی):سعودی عرب کے معذور تیراک فیصل القصیبی رودبار انگلستان عبور کرنے کے مقابلے میں حصہ لیں گے، یہ مقابلے آئند ہ ماہ برطانیہ اور فرانس کےدرمیان سمندر ( انگلش چینل )میں منعقدہ ہوں گے۔ اردو نیوز کی رپورٹ کے مطابق ڈائون سنڈروم نامی جسمانی و زہنی کیفیت کے حامل فیصل القصیبی نے 2015 سے سعودی قومی ٹیم فار پیپل آف ڈیٹرمینیشن کے ساتھ کئی چیمپئن شپس جیتی ہیں۔انہوں نے لاس اینجلس پیرالمپکس میں سعودی عرب کے لیے سونے اور چاندی کے تمغے حاصل کئے ۔
فیصل القصیبی اگست میں ہونے والے بڑے ایونٹ کے لیے بھرپور تیاری کر رہے ہیں ۔ انہوں نے تیراکی اور جسمانی تربیت کے سخت مراحل کامیابی سے مکمل کیے اور ایک نئی کامیابی کے لئے پرعزم ہیں۔انگلش چینل ریس تیراکی کے بڑے مقابلوں میں سے ایک ہے ، دنیا بھر کے تیراک اس تیراکی کو سب سے بڑے چیلنجوں میں سے ایک سمجھتے ہیں۔واضح رہے انگلش چینل میں انگلینڈ اور فرانس کے درمیان 33.5 کلو میٹر کا فاصلہ ہے، یہاں درجہ حرارت نسبت معتدل رہتا ہے ۔