معروف ترک خطاط افضال الدین کیلیس نے فن خطاطی کے تحفظ اورفروغ کیلئے پاکستان کی کوششوں کو سراہا

اسلام آباد ۔ 26 اگست (اے پی پی) قومی تاریخ وادبی ورثہ ڈویژن کے زیراہتمام اورمرکزتحقیق برائے تاریخ ،فنون و ثقافت اسلامیہ (ارسیکا ) ترکی کے زیر اہتمام خطاطی کی بین الاقوامی نمائش میں شریک بین الاقوامی شہرت یافتہ معروف ترک خطاط افضال الدین کیلیس نے فن خطاطی کے تحفظ اورفروغ کیلئے پاکستان کی کوششوں کو سراہا ہے۔ہفتہ کویہاں اے پی پی سے خصوصی گفتگو میں انہوں نے کہاکہ اسلام …

اسلام آباد ۔ 26 اگست (اے پی پی) قومی تاریخ وادبی ورثہ ڈویژن کے زیراہتمام اورمرکزتحقیق برائے تاریخ ،فنون و ثقافت اسلامیہ (ارسیکا ) ترکی کے زیر اہتمام خطاطی کی بین الاقوامی نمائش میں شریک بین الاقوامی شہرت یافتہ معروف ترک خطاط افضال الدین کیلیس نے فن خطاطی کے تحفظ اورفروغ کیلئے پاکستان کی کوششوں کو سراہا ہے۔ہفتہ کویہاں اے پی پی سے خصوصی گفتگو میں انہوں نے کہاکہ اسلام آّباد میں اپنی نوعیت کی اس منفرد نمائش اورسیمینار میں انہیں پاکستانی خطاطوں اورخوش نویسوں سے ملاقاتوں اور ان کے فن کو جاننے اورسمجھنے کا موقع ملاہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستانی خطاطوں اورخوش نویسوں کا فن کسی تعارف کا محتاج نہیں ہے ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کے لوگ ملنسار اورمہمان نوازہیں اور انہیں یہاں آکر اجنبیت کا احساس نہیں ہورہا۔انہوں خطاطی اورخوش نویسی کے فن کے فروغ کیلئے پاکستان کی کوششوں کوسراہا اورکہاکہ اس سے اس فن کے تحفظ اورفروغ کے ضمن میں مدد ملے گی۔

Leave a Reply