فیصل آباد ۔ 04 دسمبر (اے پی پی):معروف شاعر و مزاح نگار پطرس بخاری کی 67ویں برسی (کل) 5دسمبر بروز جمعہ کو منائی جائے گی۔اس موقع پر فیصل آباد سمیت مختلف شہروں میں ادبی تنظیموں کے زیر اہتمام خصوصی تعزیتی تقریبات کا انعقاد کیا جائے گاجس میں پطرس بخاری کی ادبی، ملکی و ملی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔پطرس بخاری کا اصل نام سید احمد شاہ بخاری …
معروف شاعر و مزاح نگار پطرس بخاری کی برسی(کل)منائی جائے گی

مزید خبریں
فیصل آباد ۔ 04 دسمبر (اے پی پی):معروف شاعر و مزاح نگار پطرس بخاری کی 67ویں برسی (کل) 5دسمبر بروز جمعہ کو منائی جائے گی۔اس موقع پر فیصل آباد سمیت مختلف شہروں میں ادبی تنظیموں کے زیر اہتمام خصوصی تعزیتی تقریبات کا انعقاد کیا جائے گاجس میں پطرس بخاری کی ادبی، ملکی و ملی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔پطرس بخاری کا اصل نام سید احمد شاہ بخاری تھا لیکن وہ اپنے قلمی نام پطرس بخاری سے مشہور ہوئے۔وہ بیک وقت صحافی، ادیب، مصنف، مزاح نگار اور ممتاز شاعر بھی تھے۔ان کی مشہور تصنیف میں پطرس کے مضامین بے حد مقبول ہیں۔مرحوم کی برسی کے موقع پر الیکٹرانک میڈیا خصوصی پروگرامات نشر کرے گا جبکہ پرنٹ میڈیا میں بھی خاص مضامین کی اشاعتوں کا اہتمام کیا جائے گا۔








