معروف قانون دان ایس ایم ظفر 93 سال کی عمر میں انتقال کر گئے

153

اسلام آباد۔19اکتوبر (اے پی پی):ملک کے معروف قانون دان سید محمد ظفر (ایس ایم ظفر) انتقال کر گئے۔ مرحوم کی عمر 93 برس تھی۔ ایس ایم ظفر طویل عرصہ سے علیل تھے۔ واضح رہے کہ ایس ایم ظفر ایوب خان کے دور حکومت میں وزیر قانون کے عہدہ پر فائز رہے تھے۔ ایس ایم ظفر 1930 کو برما میں پیدا ہوئے تھے۔

ایس ایم ظفر 1975 میں صدر لاہور ہائیکورٹ بار منتخب ہوئے اور ایس ایم ظفر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر کے عہدے پر بھی فائز رہے تھے۔ ایس ایم ظفر 1950 میں وکالت کے پیشہ سے منسلک ہوئے تھے۔ ملک کی معروف سیاسی اور سماجی شخصیات نے ایس ایم ظفر کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور ان کے بلندی درجات کے لیے دعا بھی کی۔ ایس ایم ظفر مرحوم بیرسٹر علی ظفر کے والد تھے۔