- Advertisement -
لاہور۔21دسمبر (اے پی پی):برصغیر کی معروف گلوکارہ ملکہ ترنم نور جہاں کی23 ویں برسی23 دسمبر کو منائی جائے گی۔
ملک کے بیشتر شہروں میں ان کے مداح انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کے لیےخصوصی تقاریب کا اہتمام کریں گےجس میں فلمی،ادبی اور مختلف شعبوں سے وابستہ شخصیات شریک ہوں گی۔
- Advertisement -
میڈم نور جہاں کی برسی کے حوالے سے ریڈیو اور ٹی وی چینلز خصوصی پروگرام نشر کریں گے جن میں ملکہ ترنم نور جہاں کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=422376
- Advertisement -