26 C
Islamabad
بدھ, اپریل 2, 2025
ہومشوبزمعروف گلوکار عنایت حسین بھٹی کا 96 واں یوم پیدائش اتوار کو...

معروف گلوکار عنایت حسین بھٹی کا 96 واں یوم پیدائش اتوار کو منایا گیا

- Advertisement -

اسلام آباد۔12جنوری (اے پی پی):معروف گلوکار، اداکار، پروڈیوسر، ہدایت کار، سکرپٹ رائٹر، کالم نگار اور پنجابی زبان و ادب کی ترقی کے مرکزی کردار عنایت حسین بھٹی کا 96 واں یوم پیدائش اتوار کو منایا گیا۔ وہ 12 جنوری 1928 کو گجرات میں پیدا ہوئے اور لاہور سے تعلیم حاصل کی۔ انہوں نے ریڈیو پاکستان سے گلوکاری کا آغاز کیا اور 1949 میں پنجابی ہٹ فلم’’پھیرے‘‘کے ذریعے بطور پلے بیک سنگر فلم انڈسٹری میں قدم رکھا۔ عنایت حسین بھٹی ممتاز گلوکار، اداکار، ہدایت کار، مصنف، سماجی رہنما اور کالم نگار تھے

اور بچپن سے ہی انہیں صوفی شاعری میں دلچسپی تھی۔عنایت حسین بھٹی نے تقریباً 500 فلموں کے لیے اردو اور پنجابی میں گانے گائے۔ 1997 میں انہیں فالج کا دورہ پڑا جس کے بعد وہ زیادہ تر وقت وہ علیل رہے اور 31 مئی 1999 کو اس دار فانی سے کوچ کر گئے۔ عنایت حسین بھٹی کی سالگرہ کے موقع پر علمی، ادبی، صحافتی حلقوں اور شو بز انڈسٹری کے زیر اہتمام مختلف تقریبات میں ان کی خدمات کے اعتراف میں انہیں بھر پور خراج تحسین پیش کیا گیا۔

- Advertisement -

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=545209

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں