معرکہ حق میں شکست خوردہ بھارت کو ایک مرتبہ پھر عالمی سطح پر رسوائی کا سامنا، صدر ٹرمپ کا ایک مرتبہ پھر سات کے بجائے آٹھ طیارے مار گرائے جانے کا انکشاف

اسلام آباد۔6نومبر (اے پی پی):امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایک مرتبہ پھر معرکہ حق میں سات کے بجائے آٹھ طیارے مار گرائے جانے کا انکشاف کیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق معرکہ حق میں شکست خوردہ بھارت کو ایک مرتبہ پھر عالمی سطح پر رسوائی کا سامنا ہے ،آپریشن سندور میں پاکستان کے ہاتھوں عبرتناک شکست مودی کیلئے بھیانک خواب بن گئی ہے ۔ میامی، امریکہ میں امریکن بزنس فورم …

اسلام آباد۔6نومبر (اے پی پی):امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایک مرتبہ پھر معرکہ حق میں سات کے بجائے آٹھ طیارے مار گرائے جانے کا انکشاف کیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق معرکہ حق میں شکست خوردہ بھارت کو ایک مرتبہ پھر عالمی سطح پر رسوائی کا سامنا ہے ،آپریشن سندور میں پاکستان کے ہاتھوں عبرتناک شکست مودی کیلئے بھیانک خواب بن گئی ہے ۔

میامی، امریکہ میں امریکن بزنس فورم سے خطاب کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ پاک بھارت جنگ کے دوران بنیادی طور پر آٹھ طیارے گرائے گئے ،سات طیارے مار گرائے جبکہ آٹھویں طیارے کو بری طرح نقصان ہوا۔امریکی صدر ٹرمپ پاک بھارت جنگ بندی میں فیصلہ کن کردار ادا کرنے کا دعویٰ بھی کر چکے ہیں ۔

امریکی صدر ٹرمپ متعدد بار پاکستان کی سیاسی اور عسکری قیادت کی تعریف کر چکے ہیں ۔پاکستان کی کامیاب حکومتی سفارتکاری اور عسکری ڈپلومیسی نے پاکستان کی عالمی شناخت مستحکم کر دی۔